وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

Jul 28, 2022 | 15:45

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات  ہوئی ہے۔،چودھری پرویز الہی  نے کہا پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے مزید کہا عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے وزیر اعلی نے کہا عمران خان نے ہر پاکستانی کو آزاد قوم کا شعور دیا پنجاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ڈلیور کر ے گی ،کہا صحت کارڈ، احساس پروگرام اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔اسد قیصر نے کہا آپ کی بہترین گورنس سے عوام کے مسائل حل ہونگے ،اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔

مزیدخبریں