جوڈیشل کمیشن اجلاس ، چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد

Jul 28, 2022 | 19:04

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کیلئے نئے ججز کے ناموں پر غور کیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود نے ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی ،اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے بھی نئے ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور نمائندہ پاکستان بار کونسل نے بھی مخالفت کی ، اجلاس میں اکثریتی ممبران نے سنیارٹی اصول اور جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا مطالبہ کیا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس قیصر رشید، جسٹس شاہد وحید کے ناموں پر غور کیا،اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس نعمت اللہ کے ناموں پر بھی غور کیاگیا، چیف جسٹس پاکستان کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مستردکر دیئے گئے ،سپریم کورٹ کیلئے نئے ججز کے ناموں کی منظوری نہ ہوسکی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ نے نئے ناموں کے حق میں رائے دی ،جسٹس اعجاز الاحسن اور سابق جج سرمد عثمانی نے بھی نئے ناموں کی منظوری دی جبکہ جوڈیشل کمیشن نے 5 ارکان نے نئے ججز کے ناموں کی مخالفت کی ۔

مزیدخبریں