لاہور(نامہ نگار) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے 35 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دےدی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک خدمات سر انجام دینے والے درجہ چہارم کے سٹاف کو محکمانہ ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں 8 نائب قاصد، 9 سینٹری ورکرز، 7 مالی، 8 لانگری، 1 کارپینٹر اور 2 ماشکی شامل ہیں۔