حکمران ذاتی مفادات کی بجائے ملک و قوم کی فکر کریں:محمد اکبر نقشبندی

Jul 28, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی،صاحبزادہ نعمان صدیقی اور صاحبزادہ حافظ عدیل عارف نے کہا ہے کہ حکمران ذاتی مفادات کی بجائے ملک و قوم کی فکر کریں،حکومتی ممبران کیلئے اربوں روپے کے فنڈز الیکشن سے قبل دھاندلی ہے، اپوزیشن سے پاک قومی اسمبلی میں حکمرانوں نے ڈیڑھ سال میں ملک و قوم کیلئے ایک بھی بل پاس نہیں کیا صرف اپنے کیسز ختم کرائے ہیں،پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے عوام کا خون نچوڑ لیا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط ملک و قوم کیلئے تباہی کا ایجنڈا ہے، تاریخی مہنگائی معاشی بدحالی،بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔

مزیدخبریں