لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے ایک اعلیٰ سطحی وفدنے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور سابق چیئرمین متحدہ علماءبورڈ حکومت پنجاب حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی سربراہی میں جناح ہاو¿س لاہور کا دورہ کیا۔ وفد میں پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید،قاری اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن اور دیگر نامور علماءاور اساتذہ کرام شریک تھے۔ وفد نے جناح ہاو¿س کے حالات و واقعات کا عملی مشاہدہ کیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا مفتی شاہد عبید اور مولانا سعد بن اسعد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا اور اس سانحہ میں جناح ہاو¿س لاہور کو جلانے کا دلخراش واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ جو کام دشمن 75 سال سے نہ کرسکا وہ چند شرپسندوں نے کر دیا۔افواج پاکستان نے ملک کے دفاع اور عوام کی حفاظت کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں جہاں ایک طرف جناح ہاو¿س کو جلایا گیا وہاں شہداءکی یادگاروں کی بھی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
جامعہ اشرفیہ کے علماءکرام کے وفد کا دورہ جناح ہاو¿س لاہور
Jul 28, 2023