لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سالانہ ”شہادتِ سیدنا امام حسینؓ عنہ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید محمد عبد الشکور شاہ نے کی جبکہ تحریک لبیک اسلام کے سربراہ پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یارسول اللہکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امام عالی مقام سیدنا امام حسینؓنے باطل سے ٹکرا کر حق کا پرچم بلند کر دیا۔ نواسہ¿ رسول ؓ نے دین کے تحفظ کا حق ادا کر دیا۔ نواسہ¿ رسولؓ نے میدان کربلا میں حق کے اصول ہمیشہ کیلئے واضح کر دئیے۔ شہدائے کربلا ؓ کی لازوال قربانیوں نے باطل کو ہمیشہ کیلئے سرنگوں کر دیا۔ آپؓ کے افکار، عبادت، معیشت، سیاست اور شہادت کے مضمون کو سمجھنے کیلئے مشعل راہ ہیں۔ آپؓ نے میدانِ کربلا میں ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ قیامت تک بدی کے مقابلے میں آنے والی قوت کو حسینیتؓ کہا جائے گا۔کانفرنس میں قاری محمد فرمان علی جلالی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد صدیق مصحفی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، مفتی محمد زاہد نعمانی، مولانا محمد فیاض وٹو جلالی، صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، مولانا محمد عبد الحفیظ بخاری، علامہ محمد عادل عطاری، حافظ محمد ذوہیب جلالی، مولانا محمد حسنین جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
تحریک لبیک یارسول اللہ زیر اہتمام سالانہ ”شہادتِ سیدنا امام حسینؓ کانفرنس“
Jul 28, 2023