کراچی (کامرس رپورٹر) جمعرات کو عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالرز اضافہ سے 1975 ڈالرز فی اونس کی سطح پر رہی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میںسونے کی فی تولہ قیمت 2600روپے اضافہ سے 2لاکھ 24ہزار 700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافہ سے 1لاکھ 92ہزار 644روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ دوسری طرف سٹیٹ بنک کے مطابق جمعرات کو انٹربنک میںڈالر کی قدر 59 پیسہ کمی سے 286.45 روپے پر آگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے گھٹ کر 291 روپے کی سطح پر آگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 323 روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پا¶نڈ کی قیمت فروخت 1روپے اضافہ سے 376روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 77روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 80روپے رہی۔
سونا ڈالر
سونے کی قیمت میں 2600 روپے تولہ اضافہ، ڈالر ایک روپیہ سستا
Jul 28, 2023