نواز شریف دبئی سے یورپ چلے گئے ، دو اہم ملاقاتیں ہونگی 

Jul 28, 2023

دبئی (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ چلے گئے۔ نواز شریف تقریباً دو ہفتے یورپ میں گزاریں گے۔ فیملی ارکان بھی ساتھ ہوں گے۔ نواز شریف تین یورپی ممالک جائیں گے۔ مقصد پاکستان جانے سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔ یورپی ممالک میں نواز شریف کی دو اہم ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا انتخابات سے قبل آئندہ ماہ پاکستان روانگی کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں