لاہور (نیوز رپورٹر ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 87ہزار 100کیوسک اور اخرج 2لاکھ 61ہزار 300کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 67 ہزار 100کیوسک اور اخراج67ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل میں آمد 3لاکھ 34ہزار600کیوسک، اخراج3لاکھ34ہزار600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 82ہزار 400کیوسک رہا۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج
Jul 28, 2023