موسم گرما 2023کیلئے سعودیہ کا آپریشنل پلان کامیابی کے ساتھ جاری

Jul 28, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عربین ایئر لائنز(سعودیہ) نے جولائی اور اگست کے دوران ملکی اور بین الاقوامی روٹس پر 74لاکھ سے زائد نشستیںفراہم کرکے موسم گرما 2023کیلئے اپنے آپریشنل پلان پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے،جو کہ 2022کی اسی مدت کے مقابلہ میں10فیصد زائد ہے۔ایئر لائن4فیصد اضافہ سے32ہزار 400 سے زائد پروازیںچلائی گی،ان اقدامات کا مقصد پیک سیزن میںبڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پوری کرنا،ہموار آپریشنز،طے شدہ اور سیزنل مقامات کیلئے موثر ریزویشن،اور ہوائی اڈوں پر موثر اور ہموار عمل کو یقینی بنانا ہے۔سعودیہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے 42لاکھ سے زائد نشستیں فراہم کرہا ہے جبکہ ایئر لائن14ہزار800 پروازیں چلارہی ہے جو کہ 15فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ملکی روٹس پر 17ہزار 600پروازوں پر 32لاکھ سے زائد نشستیںدستیاب ہوں گی۔سعودی ایرو اسپیس انجینئرنگ انڈسٹریزکی ایک ٹیم کارکردگی کے جائزہ کیلئے 2023کے موسم گرما کیلئے آپریشنل پلان کی مسلسل نگرانی کرتی ہے۔

مزیدخبریں