ٹیسٹ سیریز کے بعد 7 پاکستانی کرکٹرزسری لنکا میں ہی قیام کرینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد 7 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا میں ہی قیام کریں گے۔ کھلاڑیوں میں  بابر اعظم، عامر جمال، امام الحق، نسیم شاہ، حسن علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ محمد رضوان کینیڈا روانہ ہونگے جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور نعمان علی ہفتے کو کراچی عبداللہ شفیق اور محمد حریرہ  سیالکوٹ، سلمان علی آغا لاہور پہنچیں گے اور کلف ڈیکون بھی ہفتے کو لاہور پہنچیں گے۔مورنی مورکل اور گرانٹ بریڈبرن آسٹریلیا، اینڈریو پٹک اور ڈرائیکس سائمان جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...