محمد ریاض اختر
riazakhtar.nw@gmail.com
محرم الحرام اسلامی سال کا آغاز ہے۔ یہ پیغام حق اور پیغام آزادی کا مہینہ ہے محرم مظلو مو ں کو حق کی روشن دیتا ہے یہ محکوم مسلمانوں کو حق اور سچ کیساتھ کھڑے رہنے اور بھر اس کے ثمرات سے آگاہی دیتا ہے۔ حضرت امام حسین حق اور سچ کے داعی بن کر ظلم اور ظالم کے سامنے کھڑے رہے با لا آخر حق غالب آ گیا۔ شریعت مطہرہ میں محرم کے پورے ہی مہینے کو خصوصی عظمت حاصل ہے؛ چنانچہ چار وجوہ سے اس ماہ کو تقدس حاصل ہے: پہلی وجہ تو یہ ہے کہ احادیث شریفہ میں اس ماہ کی فضیلت وارد ہوئی ہے۔ چنانچہ حضرت سیدنا علی المرتضیؓ سے کسی شخص نے سوال کیا کہ رمضان المبارک کے بعد کون سے مہینہ کے میں روزے رکھوں؟ تو حضرت سیدنا علی المرتضی ؓ نے جواب دیا کہ یہی سوال ایک دفعہ ایک شخص نے نبی کریم ؐ سے بھی کیا تھا اور میں آپ ؐکے پاس بیٹھا تھا، تو آپ نے جواب دیا ''یعنی رمضان کے بعد اگر تم کو روزہ رکھنا ہے تو محرم میں رکھو، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ (کی خاص رحمت) کا مہینہ ہے، اس میں ایک ایسا دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور آئندہ بھی ایک قوم کی توبہ اس دن قبول فرمائے گا'' نیز حضرت سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ؐنے ارشاد فرمایا رمضان المبارک کے روزوں کے بعد سب سے افضل روزہ محرم الحرام کا ہے۔ اسی طرح حضرت سیدنا ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا '' جو شخص محرم کے ایک دن میں روزہ رکھے اور اس کو ہر دن کے روزہ کے بدلہ تیس دن روزہ رکھنے کا ثواب ملے گا''
محرم الحرام اور کر بلا کا سب سے بڑا درس اللہ کی خو شنودی کا حصول ہے جس نے خود کو اور اپنی مر ضی کو رضائے الہی کے تا بع کر لیا جیت اور نصرت اس کی ہے۔والدین ، اساتذہ کر ام اور ہمارے بڑو ں کا فرض ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم وتربیت کر تے ہو ئے انہیں اعلی اوصاف کا مر قع بنادیں،وہ کردار اور گفتار کے غازی بنیں گے تو معاشرے سے خرافات کا خاتمہ ہو گا اصلاح معاشرہ کیلئے اساتذہ کرام ، علمائے کرام اور مشائخ عظام کو میدان عمل میں آنا پڑے گا ''نکل کر خانقاہو ں سے ادا کر رسم شبیری '' 10جولائی 2023کی دوپہر راولپنڈی آرٹس کونسل میں عالمی تحریک پنجتن پاک کے زیر اہتمام 16ویں سالانہ عالمی شہادتِ امام حسین علیہ السلام و بقائے پاکستان کانفرنس کا چراغ روشن ہوا۔ مقررین نے پاکستان کی ان کوششوں کو سراہا جن کی بدولت انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ میںاکثریت سے قرآن کریم کی بے حرمتی اور مذہبی منافرت کے خلاف قرارداد منظور ہوئی۔شرکا ء نے چیئر مین عا لمی تحر یک پنجتن پاک سجادہ نشین صا حبزادہ عظمت اللہ سلطان سروری قادری کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد اور قیام امن کیلئے انکی کو ششوں کو سراہا۔ مہمان سپیکرز ایرانی کلچر ل قو نصلیٹ احسان خزاعی ،علامہ عارف واحد ی،پیر مجتبی گل موہڑوی،علامہ قمرزیدی،پاسڑسہیل اشتیاق،میجر ریٹائرڈ آ صف مسیح،افضل پادری،حکیم سید محمد محمود سہار نپوری،سبطین ر ضالو دھی، جا وید بنگش، طا ہر عبا س،سردار انوب سنگھ، صغیر اسلم امر یکہ، مفتی گلزار نعیمی،علامہ سعید جلا لی،قاری انعام الحق ،علامہ قاری عبا س،قاری ذ یشان حید ر،مفتی عبدا لبا سط سلفی، حاجی قاری محمد فاروق الا زہر ی، ابرار گلشن آزادکشمیر،قاری وسیم ، شیخ وحید،تا جر ملک منیر،عد یل سلطانی،شیخ وقاص بیر سٹر عنا یت پیر یا سین سیفی ،ار شد بھنگیال،امام بھنڈر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اتحاد بین المسلمین وبین المذاہب ہم آہنگی، امن ، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ ملکی و غیر ملکی مندوبین۔جب حضور کریم ؐکو علم ہوا کہ یہودی یوم عاشورا کو یوم عید کی طرح مناتے ہیں تو آپ ؐ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ وہ بھی اس واقعہ کی نسبت سے روزہ رکھیں اور آپ ؐ نے بھی روزہ رکھا اور فرمایاکہ حضر ت موسیٰ ؑ کا زیادہ حقدار ہوںصحابہ کرام نے حضور اکرم ؐ سے پوچھا کہ رمضان المبارک کے بعد کونسے مہینے میں روزہ رکھنے کی فضیلت زیادہ ہے تو آپ ؐ نے فرمایا کہ محرم الحرام میں روزہ رکھنا زیادہ افضل ہے۔لیکن یہ روزہ رکھنا یا نہ رکھنا ہر شخص کی مرضی پر منحصر ہے۔مسلمان یوم عاشورا کو روزہ رکھتے صدقہ خیرات کرتے اور بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرتے تھے۔اسی دن 61ھجری میں سیّدنا امام حسین اور اْن کے 72ساتھیوں کی شہادت کا واقعہ پیش آیا جس سے اس دن کی عظمت اور درجات اور بھی زیادہ بڑھ گئے۔شہادت حسین حق پرستوں کیلئے ایک سبق اور لائحہ عمل ہے آپ نے اپنے خون سے اقدار دینیہ کی آبیاری کر کے ثابت کر دیا کہ فسق و فجور کے ہر طوفان کے سامنے سینہ سپر ہو جانا چاہئے۔ آج ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے علماء مشائخ اور امن کے سفیروں کی خدمات حاصل کی جا نا ضروری ہیں۔ مقررنین نے مذید کہا کہ مسلمان ہر وقت اپنی ہر چیز حضور کریم کے نام پر قر بان کر نے کیلئے تیار ہے، اختتام پر صاحبزادہ پیر عظمت اللہ سلطان سروری قادری نے دعا کرائی۔
16ویں سالانہ شہادت امام حسین و بقائے پاکستان کانفرنس
Jul 28, 2023