خرطوم (نوائے وقت رپورٹ) سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دو ماہ کے دوران دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ قبائلی رہنما سوڈانی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ سولہ ہزار کی فوج نے الجنینہ شہر پر حملہ کیا تھا، حملے میں شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔ گھروں، بنکوں کو لوٹا گیا، مغربی دارفر کے شہر الجنینہ میں 80 فیصد رہائشی علاقہ خالی کر چکے ہیں۔