اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا

Jul 28, 2023

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے کہاکہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا جبکہ صہیونی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں کارروائی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھی رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کرنا تھا لیکن گذشتہ ہفتے ان کی سرجری کے بعد ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ کئی سال کی کشیدگی کے بعد حال ہی میں تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ سمیت کئی اعلی عہدے داروں نے ترکیہ کے دورے کیے ہیں۔

مزیدخبریں