کویت سٹی (این این آئی)کویت میں پانچ افراد کو سزائے موت دیدی گئی۔ موت کی سزا پانے والوں میں وہ شخص بھی شامل تھا جسے 2015 میں داعش گروپ کے خودکش بم دھماکے میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ اس نے 5 افراد کے خلاف کویت کی سینٹرل جیل میں سزائے موت پر عمل درآمد کی نگرانی کی ہے۔ پھانسی دئیے جانے والوں میں زیادہ تر قتل کے مقدمہ ملوث تھے۔