بونیر کے نوجوان کی میکسیکو کی 49 سالہ خاتون سے شادی

Jul 28, 2023

بونیر(نیٹ نیوز) خیبر پی کے ضلع بونیر کے 18 سالہ نوجوان نے میکسیکو کی 49 سالہ روسی نامی خاتون سے شادی کرلی۔ ڈی پی او بونیر شاہ حسن نے بتایا میکسیکو سے روسی نامی خاتون مکمل دستاویزات کیساتھ پاکستان میں داخل ہوئی اور مسیحی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا۔روسی نامی خاتون نے اسلامی نام عائشہ رکھا اور اعزاز علی کے ساتھ شادی کرلی۔ عائشہ بی بی اور اعزاز علی کے درمیان فیس بک دوستی 27 جون کو شادی میں تبدیل ہوئی۔

مزیدخبریں