اوٹاوا (آئی این پی ) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے سات نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا ہے تاہم وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ، اور وزیر خارجہ میلانیا جولی اپنے عہدوں پر برقرار ہیں ۔ کینیڈین وزیر اعظم کی ان تبدیلیوں کا مقصد مہنگائی میں کمی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کر نا ہے۔