منیلا (نوائے وقت رپورٹ) فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 25 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ منیلا سے فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ چھ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق کشتی کے چالیس مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ دوسری طرف خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سمندر میں شدید طغیانی کشتی الٹنے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری گزشتہ روز فلپائن کے شمالی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔