ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں جادو ٹونہ کرنے پر7 افراد کو جیل اور50 ہزاردرہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ سزا پانے والوں میں سے ایک نے دعوی کیا ہے کہ اس کے پاس400 سال پرانا جن موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے کیس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے اطلاع دی کہ وہ مدعا علیہان کے ہتھکنڈوں کا شکار ہوا۔