سینٹ پیٹرز برگ (نوائے وقت رپورٹ) روسی صدر پیوٹن اور افریقی ممالک کے رہنماؤں کا سینٹ پیٹرز برگ میں اجلاس ہوا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اناج برآمدات یوکرائن کی بجائے افریقی ممالک کو کرنے کے قابل ہے۔ چھ غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کریں گے۔ ان میں برکینا فاسو، زمبابوے، مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا شامل ہیں۔ غریب افریقی ممالک کو 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج بھیجا جائے گا۔ اگلے چار ماہ میں افریقہ کو اناج فراہم کرنے کو تیار ہوں گے۔ افریقی ممالک سے انسانی، تجارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عالمی اناج منڈی میں روس کا بیس فیصد حصہ ہوتا ہے۔ روس عالمی خوراک کے تحفظ میں بڑا حصہ ڈالتا ہے۔
یوکرائن کی بجائے غریب افریقی ممالک کو 50ہزار ٹن مفت اناج بھیجیں گے، پیوٹن
Jul 28, 2023