اسلام آباد(وقائع نگار)صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر و ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رہنماء پاکستانی نڑاد شاہد احمد خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اسی طرح مودی سرکار نے بھارت میں بھی اقلیتوں پر مظالم اور بربریت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ حال ہی میں ریاست منی پور میں عیسائیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک رویہ رکھا گیا ہے امریکہ اس کا فوری نوٹس لے۔
صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات
Jul 28, 2023