بھیرہ ‘ 3 اوباشوں نے مبینہ طور پر نوجوان سے زیادتی کر کے قتل کر ڈالا

بھیرہ (نامہ نگار) 3 اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کر کے اسے قتل کر ڈالا۔ محلہ پیر اعظم شاہ بھیرہ کے مقبول الہی نے بھیرہ پولیس کو دی درخواست میں بتایا اس کے 17 سالہ بیٹے ارباب حسن سے زیادتی کر کے ارسلان وغیرہ 4 افراد نے ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا جس پر ارباب نے کاروائی کرنے کی دھمکی دی تو مبینہ طور پر ملزموں  نے اسے کوئی زہریلی چیز کھلا دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔ بھیرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں  کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق کا پتہ چل سکے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...