راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15 دن رہ گئے ہیں بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگادیں بیشک اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار کی ترمیم کروالیں ارکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے لیے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کریں تو ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو مہنگائی اور بجلی کا بل مار گیا ترقیاتی کام کیا کر لیں گے آٹا اور چینی کی مہنگائی کا پھندا ہی کافی تھا اب بجلی کی مہنگائی کامزیدپھندہ بھی لوگوں کے گلوں میں ڈال دیا گیا ہے وہ کون سی انڈسٹری ہے جو اس مہنگی بجلی پر چل سکتی ہے سوائے بے روزگاری کے لوگوں کو سڑکوں پے آنے پر مجبور کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہو رہا سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خودکشیاں بھوک اور آئین اور قانون کی بے حرمتی چادر اور چاردیواری کی تباہی حکومت کا سیاسی قبرستان بنادے گی اسحاق ڈار کو لائیں یا اپنے کسی جگری یار کو لائیں یہ قوم اب سب کچھ سمجھتی ہے اور وقت آنے پر درست فیصلہ کرے گی ۔