لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں بنک اور مالیاتی ادارے 3 روز بند رہیں گے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے یوم عاشور پر آج بروز جمعہ اور کل بروز ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح جمعہ، ہفتہ کے ساتھ اتوار کے روز بھی بنک بند ہوں گے اور تین روزہ تعطیلات کے بعد پیر کو کھلیں گے۔