گوہاٹی (اے پی پی) گوہاٹی (اے پی پی)بھارتی ریاست آسام کے ضلع موریگائوں میں مشتعل ہندو بلوائیوں نے ایک مسلمان شخص کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل جبکہ2کو زخمی کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع موریگائوں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنتا کمار داس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مقامی ہندوئوں نے 3 افراد کو ضلع کے علاقے اہت گرو میں مویشیوں کی چوری کے شبہ میں پکڑا اور انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی تاہم بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی پتھرائو شروع کردیا۔پولیس نے بعد میں تین افراد کو بچا لیا تاہم ایک صدام حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔صدام حسین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا جبکہ دیگر2افرادبلال علی اور میزار الحق کی حالت بہتر ہے۔
آسام، ہندو بلوائیوں کے وحشیانہ تشدد سے ایک مسلمان جاں بحق، 2 زخمی
Jul 28, 2023