حضرت داتا گنج بخشؒ کےمزار کو غسل دینےکی تقریب آج ہوگی،انتظامات مکمل

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب آ ج ہو گی، انتظا مات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر شخصیات   حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیں گی۔مزار شریف کو غسل دینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار  سمیت سینکڑوں عقیدت مند   پاکستان کی سلامتی، کشمیر کی آزادی، امن و امان، عوامی بھلائی، دین کی سلامتی، اتحاد بین المسلمین اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن