دریاؤں کی سطح بلند، ستلج میں سیلاب، درجنوں دیہات زیرآب

Jul 28, 2023 | 11:21

پنجاب کےدریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، انتظامیہ نےالرٹ جاری کردیا،اس کے علاوہ لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر ، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور  رحیم یارخان میں بھی سیلاب کاخدشہ ہے۔جبکہ دریائے ستلج میں درمیانےدرجےکا سیلاب ہے۔رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، عارضی بند ٹوٹنے سے  پانی فصلوں اور آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے 21 دیہات متاثر ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے 6 ہزار افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب کہروڑ پکا کے مقام پر بھی  پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا،سیلابی ریلے سے بستی چکری بلوچاں والا بند ٹوٹ گیا۔تاہم 300 مکین محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ادھر دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر سیلابی ریلے میں اضافہ ہوگیا، محکمہ آب پاشی کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے،  حفاظتی بند مضبوط ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ اورکوہلوسمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بھی بارش جاری رہی۔رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے ، کچے مکانات مٹی کا ڈھیر بن گئے ، فصلیں تباہ ہوگئیں، نشیبی علاقے زیر آب  آگئے جبکہ آواران میں گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں ۔

مزیدخبریں