نگران وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کرلئے : خواجہ آصف

Jul 28, 2023 | 14:41

مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں ہوئی، ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے مل کر 4 ،5 نام فائنل کئے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے بھی ڈسکس ہوں گے، نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میرے خیال میں 90 دن میں الیکشن ہوں یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میری ذاتی رائے ہے الیکشن 90 دن سے بھی پہلے ہوں، میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی، اسمبلی میں میدان خالی چھوڑا جاتا تو بہت مشکل ہوتی۔ خواجہ آصف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کیلئے نہیں دیا نہ کسی سٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے متعلق اعتبار کا بیان میرا ذاتی تھا، اب بھی ان سے متعلق احتیاط کرتا ہوں۔

مزیدخبریں