آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوران ملازمت کام کرتے ہوئے دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ دینا ضروری ہے کیونکہ اس عمل سے کارکردگی نمایاں بہتری سامنے آتی ہے۔یونیورسٹی آف سِڈنی میں کیے جانے والے تجربے میں 72 طلباء و طالبات نے خود سے ایک سبق پڑھا اور دو ذہنی طور پر انتہائی تھکا دینے والے ٹیسٹ دیے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کام کے درمیان دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ دینے سے کارکردگی اور بارآوری میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔وہ طلبا جن کو ان آزمائشوں کے درمیان پانچ منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں ان طلبا سے جنہوں نے کوئی وقفہ نہیں لیا تھا،ان سے اوسطاً 57 نمبر زیادہ حاصل کیے۔وقفہ لینے والے کچھ طلباء نے وقفے کے دوران کچھ نہیں کیا جبکہ دیگرکو قدرتی مناظر کی پُرسکون ویڈیو دِکھائی گئی لیکن دونوں گروہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے ان ساتھیوں سے بہتر کارکردگی دِکھائی جن کو وقفہ نہیں ملا تھا۔