لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فرنچائز لیگز میں قومی کرکٹرز کی شرکت کو محدود کرنے کے اقدام پر کہا ہے کہ پی سی بی نے نسیم شاہ کو ہنڈریڈ کیلئے اور بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا 2024ء کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کو کافی معاوضہ دیا جاتا ہے تاکہ پی سی بی کو قومی ٹیم کیلئے ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کچھ لیگز کو چھوڑنے کیلئے کہا جائے۔ کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیاجاتا ہے اور ان کا بہت اچھا معاوضہ ملتا ہے۔ہمیں یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ 'دیکھو، اس صورتحال میں ہمیں آپ کو آرام کرنے کی ضرورت ہے یا اپنے جسم اور دماغ کو وقفہ دینے کیلئے کچھ وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کیلئے اگلے چیلنج کیلئے تیار رہیں۔