لاہور (سپورٹس رپورٹر ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے بھارت کے ایونٹ سے دستبردار ہونے کے امکان کے باوجود آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔رچرڈ گولڈ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ پاکستان بھارت ٹیسٹ میچ کی میزبانی ناممکن ہے۔ بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سیاست کافی عرصے سے مشہور ہے اور اسی طرح دونوں حکومتوں کا کھیل میں سیاست استعمال کرنا بھی ہر ایک کے علم میں ہے اور مجھے یہ دلچسپ لگتا ہے۔ جیسے ہی اس میں سیاسی عنصر ڈالا جاتا ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔بھارت کی غیر یقینی شرکت کے باوجود اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ای سی بی کے عزم کی بھی تصدیق کی۔ رچرڈ گولڈ نے کہا کہ خاص طور پر پی سی بی اور ای سی بی پرعزم ہیں کہ اگلے سال چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں مکمل طور پر ہو۔
چیمپئنز ٹرافی، میزبانی پاکستان کو کرنی چاہئے: انگلش کرکٹ بورڈ
Jul 28, 2024