لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز کیخلاف دوسرے 4 روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 84 رنز بنالئے جبکہ بنگال ٹاٹیگرز کو 163 رنز کی برتری حاصل ہے۔ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش اے کو پہلی اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔پاکستان شاہینز نے 39 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی ۔ کامران غلام 48، طیب طاہر نے 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ریپون منڈل نے4 جبکہ رضاء الرحمن راجہ نے 3 وکٹیں لیں۔دوسری اننگز میں بنگلہ دیش اے نے 3 وکٹوں پر 84 رنز بنائے۔ اور پاکستان شاہینز کیخلاف 163 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ محمود الحسن جوئے 39 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔