لاہور(خبرنگار) جیلوں میں موجود لائبریریز کی توسیع ، تزئین و آرائش اور کتب کے اضافے کیلئے سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریزظہور حسین کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی ہے ۔ میٹنگ میں پنجاب کی جیلوں میں موجود لائبریریز میں موجودہ سہولیات اور انکی مزید ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد سرکاری طور پر اور مخیر حضرات کے تعاون سے کتب کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کتب کے اضافے کیلئے درکار کتابوں کی لسٹ کا بھی تعین کیا گیا ہے۔آئندہ تین ماہ میں جیلوں میں موجود لائبریریز کو ڈیجیٹلائز کیا جائیگا اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کی تمام لائبریریز تک قیدیوں کو رسائی فراہم کی جائیگی۔