لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پہلے مرحلے میں7 خواتین سمیت 37 پولیس افسران کاابتدائی طبی امداد کا تربیتی کورس مکمل ہو گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران اور ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی کورس مکمل کرنے والے افسران سے ملاقات کی۔37 پولیس افسران و جوانوں نے 6 روزہ کورس مکمل ہونے پر عملی مظاہرہ پیش کیا۔ریسکیو 1122 سے تجربہ کار سٹاف نے ابتدائی طبی امداد کے تربیتی کورس کی ٹریننگ دی۔