لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں خوداحتسابی کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ ہفتہ وار اردل روم کے دوران کیا۔انہوںنے آفیشلزکے 34 شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں پر سماعت کی۔ ٹرانسفر وپوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت و دیگر کاموں کیلئے 102 افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔ پولیس افسران وجوانوں کی اپیلوں و درخواستوں پر مناسب حکم دیا۔