لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کے پانچویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم بطور سنگل بنچ کیسوں پر سماعت کرینگی،اہم اور فوری نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کیلئے دو ڈویژن بنچ تشکیل،جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریں گے،جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریگا،موسم گرما کی تعطیلات میں صرف اہم اور فوری نوعیت کے کیسز دائر کئے جاسکتے ہیں۔
ہائیکورٹ : پانچویں ہفتے کا روسٹر جاری
Jul 28, 2024