لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث اے اور بی کیٹیگری کے 72 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کئے گئے۔39 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، دوران آپریشنز 18791 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے گئے، سنگین جرائم میں مطلوب 60 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، سال رواں کے دوران صوبہ بھر میں 3460 گینگز کے 8701 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مجرموںسے 2436 ملین روپے کا مال مسروقہ ریکور کیا گیا۔