احسان بھٹہ کی سربراہی میں ’’پونچھ ہاؤس کی بحالی‘‘ پر مذاکرے کا انعقاد  

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور میوزیم نے سیکرٹری احسان بھٹہ کی سربراہی میں محکمہ صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنرمندی کی ترقی کے زیر اہتمام تاریخی پونچھ ہاؤس کی بحالی کے عمل کی تکمیل پر ’’پونچھ ہاؤس کی بحالی‘‘ پر ایک مذاکرے کا انعقاد کیا۔ مقررین میں احسان بھٹہ ، محمد حسن اور ملک مقصود احمد شامل ہیں۔ مقصود نے پونچھ ہاؤس کی تاریخ کے بارے میں کچھ حقائق بتائے، جس کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن برطانوی اور مقامی فن تعمیر کا حسین امتزاج ہے۔ انہوں نے گھر کے اندر بھگت سنگھ کے نام پر ایک گیلری بنانے کی تجویز پیش کی۔ احسان بھٹہ نے کہاپنجاب حکومت اور محکمہ چھوٹی صنعت نے اس تاریخی یادگار کی بحالی کے ذریعے تاریخ کو زندہ کرنے میں بہت اچھا کام کیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب محمد حسن نے احسان بھٹہ کی سربراہی میں محکمہ صنعت کی جانب سے شروع کیے گئے اس قابل تعریف منصوبے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قومی آثار کے تحفظ میں مختلف سرکاری محکموں کے مشترکہ کردار پر زور دیا۔جس احتیاط کے ساتھ یہ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن