اساتذہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت  کرتے ہیں: رانا انوار الحق، رانا لیاقت  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے قائمقام مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، سعید نامدار، ، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفی سندھو ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، اختر بیگ، مصطفی وٹو ودیگر نے کہا  25 جولائی کا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کا پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج پرامن تھا۔ اساتذہ کو پولیس سٹیشن بلا کر حراست میں لینا ریاستی جبر کی بد ترین مثال ہیں۔  وزیر اعلیٰ ، وزیر داخلہ  ، آئی جی پنجاب   فی الفور نوٹس لیں ۔

ای پیپر دی نیشن