لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضرت بابا شاہ کمال چشتیؒ قصور کے سالانہ عرس کے دوسرے روز چادر پوشی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تکریمِ انسانیت اور شرفِ آدمیت کی تعلیم دیتا ہے۔ صوفیاء نے خطے میں نسلی اور نسبی تفاخر کا خاتمہ کر کے مساوات کے عملی مظاہر پیش کیے۔ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کے نظامِ فکر وعمل کو اپنانا ہوگا۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی۔