لاہور(نیوز رپورٹر)جماعت اہل سنت حلقہ گوالمنڈی کے زیراہتمام مدرسہ غوثیہ میں بانی نوائے وقت مجید نظامی کیلئے قرآن خوانی کااہتمام کیا۔ قاری محمد صدیق چشتی،قاری احمد رضا سیالوی، مفتی سید زین العابدین کرمانی، مفتی رمضان سیالوی، قاری احمد نجمی، قاری عامر خان و دیگر علمائے کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا بانی نوائے وقت مجید نظامی نے ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز آٹھائی۔آخر میںان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
مجیدنظامی نے ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی:قاری صدیق چشتی
Jul 28, 2024