گجرات میں  پیشی پر جاتے فائرنگ، باپ، بیٹا، بھائی، بھتیجا قتل

Jul 28, 2024

 لاہور‘گجرات(نامہ نگاران) گاؤں لادیاں کے قریب تاریخ پیشی پر جاتے ایک ہی خاندان کے چار افراد کوقتل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں باپ‘ بیٹا‘ بھائی اور بھتیجا شامل ۔تھانہ ککرالی کے گاؤں ْسمرالہ کا ملک عطاء الرحمن طاہر ،شہزاد طاہر ،بھائی ملک عرفان نمبردار اور اسکا بیٹا سفیان عرفان صبح  گاڑی میں کھاریاں عدالت میں پیشی پر جا رہے تھے کہ لادیاں چوک میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے کیری ڈبہ کے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر کے چاروں فراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوْتھانہ ککرالی ارشد ڈفرانہ موقع پر پہنچ گئے جن کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ مقتولین پر گاؤں کے رہائشی فاروق سمرالہ کے بیٹے کو قتل کرنیکا الزام تھا دوسری جانب آئی جی پنجاب نے چوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے ایس پی ریاض ناز اور ڈی ایس پی جلالپور جٹاں شہباز ہنجرا وسرکل کے دیگر ایس ایچ اوز کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھانہ ککرالی نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں