سوئی ناردرن میں 33 کروڑ سے زائد کا غبن کیس سابق انچارج مانگا منڈی کی ضمانت منظور 

Jul 28, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی سٹور میں 33کروڑ روپے سے زائد غبن کیس میں سابق انچارج مانگا منڈی سٹور تقدس بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار پر قومی خزانے کو 33 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ تفتیشی کے مطابق ملزم سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، محکمہ کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سٹور میں کوئی تضاد نہیں پایا گیا، درخواست گزار گرفتاری کے بعد سے جیل میں قید ہے، پیشگی سزا کے لیے کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، درخواست گزار کے جرم کا تعین ٹرائل عدالت کرے گی۔ درخواست گزار کے ملوث ہونے کے شواہد پر ضمانت منسوخی کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں