پیرس اولمپکس؛ الجزائر کے اتھلیٹس کافرانسیسی پولیس کے ہاتھوں 1961 میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس 2024 ء کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الجزائر کے اتھلیٹس نے 1961ء میں قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دریائے سین میں پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران اتھلیٹس کی آمد کے موقع پر الجزائر کھلاڑیوں نے اسی مقام پر پھول پھینکے جہاں فرانسیسی پولیس نے الجزائری مظاہرین کو تشدد کے بعد پھینک دیا تھا۔فرانسیسی پولیس نے 17 اکتوبر 1961ء کو الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر گولیاں برسائی تھیں، جس میں 200سے 300افراد جاں بحق ہوئے تھے۔مظاہرین کی اموات پولیس کی جانب سے تشدد اور دریائے سین میں ڈوب جانے کے باعث ہوئیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن