پیر س(این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے فرانس کے وزیر خارجہ کو ایک خط لکھ کر اولمپک گیمز میں شریک ہونے والے اسرائیلی کھلاڑیوں کے لیے ایرانی شہریوں سے ممکنہ خطرے سے اپنے خوف کا اظہار کیا ہے تاکہ فرانس اسرائیلیوں کی حفاظت کے لیے انتظامات میں اضافہ کرے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جب سے غزہ میں اسرائیلی جنگ جاری ہے اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہو چکی ہلاکتوں پر امریکہ و یورپ میں مظاہرین غزہ جنگ پر احتجاج کر رہے ہیں۔اسرائیل کو خدشہ رہتا ہے کہ اس کے شہریوں کو کسی بھی جگہ مار پڑنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔یورپ و امریکہ میں اس طرح کے واقعات کو عام طور یہود دشمنی کے واقعات کا نام دیا جاتا ہے۔جو پہلے سے بڑھ گئے ہیں۔یہی خطرہ کاٹز کو فرانس میں شروع ہونے والی اولمپک گیمز میں بھی لاحق ہے۔ کاٹز نے اپنے خط میں لکھا کہ کچھ ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو ہماری خوشیوں کے اس موقع کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہوں۔کاٹز کا یہ خط میڈیا کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
پیرس اولمپکس میں ہمارے کھلاڑیوں کو ایران سے خطرہ ہے،اسرائیل
Jul 28, 2024