لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں اس مرتبہ بھی دنیا کی 11خوبصورت ترین خواتین اتھلیٹس توجہ کا مرکز بننے کیلئے تیار ہیں۔ان ایتھلیٹس کی مختلف کھیلوں میں مہارت ان کی خوبصورتی کی ہی طرح بہت زیادہ ہے اور یہ اپنے پْرکشش اور خوبصورت ہونے کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ جرمنی کی 25 سالہ ایلس شمِٹ پہلی مرتبہ اولمپکس میں شریک ہوئی ہیں انہیں دنیا کی سب سے پْرکشش اتھلیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ 400 میٹر ریس کے مقابلے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ایلس شمِٹ ایک ماڈل بھی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔ برطانیہ کی پول والٹر 24 سالہ مولی کاؤڈری بھی پیرس اولمپکس کا حصہ ہیں جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ سونے کا تمغہ جیت سکتی ہیں۔مولی کاؤڈری کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد فالورز ہیں اور ان کا شمار بھی خوبصورت اتھلیٹس میں ہوتا ہے۔ یوکرین کی 26 سالہ ہائی جمپر یولیا لیوچینکو بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔یوکرینی حسینہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار ہے۔کینیڈا کی 30 سالہ الیشا نیومین بھی پول والٹر ہیں۔ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہے۔اپنی خوبصورتی کی وجہ سے روس کی اتھلیٹ یانا اِگورین بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔30 سالہ یانا اِگورین فینسر ہیں، ان کی تصاویر کو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔نیدرلینڈز کی 25 سالہ لائیک کلاویر رنر ہیں۔لائیک کلاویر رننگ کے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔روس کی عالمی چیمپئن تیراک یولیا ایفیمووا بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 32 سالہ اتھلیٹ کے انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔
پیرس اولمپکس‘ دنیا کی 11خوبصورت ترین خواتین اتھلیٹس توجہ کا مرکز
Jul 28, 2024