لندن (نوائے وقت رپورٹ) کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان میں اے لیول کے ریاضی کے پرچہ لیک ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں آؤٹ ہونے والے ریاضی کے پرچے میں نمبر نہیں ملیں گے۔ دو مئی کو ریاضی کا پرچہ پاکستان میں لیک ہوا، طلبہ کو باقی امتحانات کی پرفارمنس اور ریاضی کے دیگر امتحانات کی بیناد پر نمبر ملیں گے۔ طلبہ کو منصفانہ مارکس دئیے جائیں گے۔ دوبارہ امتحان دینے کے خواہش مند طلبہ نومبر میں امتحان دے سکیں گے جس کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔