واشنگٹن (این این آئی )سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد معجزانہ طور پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ ان کی گاڑی کی جان بوجھ کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس سازش میں احمدی نژاد کی گاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان کی سکیورٹی ٹیم نے ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے بروقت گاڑی کو بچا لیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق ایرانی صدر کے ساتھ آنے والے چیف سکیورٹی آفیسرنے پیر15 جولائی کی شام شمال مغربی ایران کے شہر زنجان کے سفر کے دوران دیکھا کہ احمدی نژاد کی اصل گاڑی ٹویوٹا لینڈ کروزرمیں موجود ایئر کنڈیشنرخراب تھا۔اس لیے افسر نے مشورہ دیا کہ سابق صدر کو مجبورا دوسری گاڑی میں بیٹھیں۔سابق ایرانی صدر کے ساتھیوں نے وہ کاراستعمال کی جس میں ایئر کنڈیشن ٹوٹا ہوا تھا تاہم ایپک ریجن میں کرج قزوین شاہراہ پر اس دوران سڑک کا چوتھائی حصہ بلاک ہو گیا اور اچانک کار کو حادثہ پیش آیا۔ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سابق صدر کے قافلے میں شامل ایک دوسری سے ٹکرا گئی۔ گاڑی کی بریکیں بند ہو گئیں۔ احمدی نژاد کے ایک ساتھی معمولی زخمی بھی ہوئے۔
سابق ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
Jul 28, 2024