فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ شرقپور کے نواہی گاؤں ڈھکو میں دو جواں سال بہنوں نرما اور عروج کو والد نے غیرت کے نام پر قتل کر کے دونوں کی ہلاکت کا سبب کرنٹ قرار دیا۔ مگر والدہ مسرت بی بی تھانہ شرقپور پہنچ گئی اور اس نے پولیس کو بتایا کہ میرے خاوندنے بیٹیوں کو زہر دے کر اور کرنٹ لگا کر23 جولائی کو مارا تھا اور دونوں بہنوں کو اسی دن رات گئے نمازجنازہ کروا کر دفنا دیا گیا تھا۔ پولیس نے لڑکیوں کے والد محمد اعظم کو حراست میں لے لیا۔
شرقپور: 2 جوان بیٹیاں قتل کر کے کرنٹ سے ہلاکت کا ڈرامہ
Jul 28, 2024