کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ نورستان میں دو سکولوں کے لیے 14 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے عمارت تعمیر کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ادارے کے ڈائریکٹر مولوی غلام حیدر شہامت نے اپنے دورہ نورستان کے دوران اس صوبے کے وائیگل اور برگ مٹال اضلاع میں ایک انسٹی ٹیوٹ اور خصوصی ہائی سکول کے لیے 1 کروڑ 49 لاکھ افغانی کی لاگت دو عمارتوں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افغان صوبہ نورستان میں دو سکول عمارتوں کی تعمیر شروع
Jul 28, 2024